بٹ خیلہ میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار

  بٹ خیلہ میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پی ڈبلیوڈی /محکمہ انہارکے صوبائی صدرگل زمین خان نے مالاکنڈانتظامیہ کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اورمتعددمنشیات فروشوں کوگرفتارکرنے پرڈپٹی کمشنرمالاکنڈاقبال حسین باچا صوبیدارمیجر فریداللہ خان،امیرزمان اے اسی سہیل خان پوسٹ کمانڈرعمرواحدخان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے توقع ظاہرکی کہ وہ ائندہ کیلئے بھی منشیات فروشوں کے خلاف اپنامشن جاری رکھیں گے کیونکہ مالاکنڈمیں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی کی وجہ سے نوجوان نسل کامستقبل تاریک ہوچکاہے ان خیالات کااظہارگل زمین خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم مالاکنڈانتطامیہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جرائم پیشہ اورمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے شریف اورمعززلوگوں کے بچوں کواس دھندے سے نجات دلایاجائے کیونکہ بڑھتی ہوئی منشیات فروشی کی وجہ سے نوجوان نسل کامستقبل تاریک ہوچکاہے ہم کریک ڈاؤن کرنے انتظامیہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -