ٹوپی میں جمعیت کی مارچ میں شرکت کیلئے تیاریاں مکمل

  ٹوپی میں جمعیت کی مارچ میں شرکت کیلئے تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوپی (نامہ نگار) جے یو ائی (ف) تحصیل ٹوپی نے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ جے یو ائی (ف) کے کارکنان آج 31اکتوبر کو صبح 11:00بجے کارخانوں چوک میں جمع ہو کر 12:00بجے انبار انٹر چینچ جانے کیلئے روانہ ہو گی 1:00بجے انبار انٹر چینج پہنچ جائے گی۔ ٹوپی سے قافلے کی قیادت حاجی غفور خان جدون، تاج نبی خان اور مفتی روشن زیب کریں گے، تفصیل کے مطابق جے یو ائی (ف) تحصیل ٹوپی کے ترجمان مفتی روشن زیب حقانی کے اطلاع کے مطابق جے یو ائی (ف)تحصیل ٹوپی نے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے پوری تیاریاں کر لی ہیں۔ شیڈول کے مطابق تحصیل ٹوپی سے جے یو ائی (ف) کے سینکڑوں کارکنان پرمشتمل قافلہ آج بروز جمعرات 31اکتوبر کو صبح 11:00 بجے کارخانوں چوک میں جمع ہوگی۔ جہاں سے 12:00بجے سابقہ وزیر خوراک حاجی غفور خان جدون، تحصیل امیر تاج نبی خان اور مفتی روشن زیب کی قیادت میں انبار انٹر چینچ روانہ ہو گی۔ وہاں ضلع سے آئے ہوئے دیگر قافلوں کے ساتھ شامل ہو کر ضلعی امیر اور سابقہ وزیر تعلیم مولانا فضل علی حقانی کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہو جائے گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جلوس مکمل طور پر پر امن ہوگا۔ حکومت کو چاہیے کہ ہمارے راستے میں کسی قسم کی روکاوٹ ڈالنے سے گریز کریں۔