بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

  

پشاور (کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاعات پر تھانہ آغا میر جانی شاہ، حیات آباد اور تھانہ چمکنی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتا ر ملزمان میں منشیات سمگلرز بھی شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، گرفتار افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر 8 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہوربابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کی خاطرخصوصی کارروائیاں کرتے ہوئے ایک خاتون منشیات سمگلر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کے دوران ایس ایچ او تھانہ چمکنی واجد علی نے پیرزکوڑی پل ناکہ بندی کے دوران خاتون سمگلر مسماۃ(ف) زوجہ صدر باچااور اکرام خان ولد زیارت گل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4 کلو گرام چرس، ایس ایچ او تھانہ حیات آباد منشیات فروشوں حسین ولد علی گل سکنہ واحد گڑھی اور صاحب گل ولد خمیا گل کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 115گرام آئس اور 2کلو گرام چرس جبکہ ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ کیڈٹ صادق شاہ نے دو منشیات فروش نورحمان ولد شہزادہ اور جان آغہ ولد صفدر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2کلوگرام چر س برآمد کرلی ہے، گرفتار تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -