پشاور،رہائشی علاقے میں پولیس کی کارروائی،شراب کی فیکٹری سیل

    پشاور،رہائشی علاقے میں پولیس کی کارروائی،شراب کی فیکٹری سیل

  



پشاور (کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رہائشی گھر میں قائم شراب کی فیکٹر ی سیل کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق بھانہ ماڑی سے ہے جس نے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے گھر کرائے پر حاصل کیا تھا،شراب فیکٹری سے 75بوتل شراب،2عددڈرم شراب اور شراب میں استعمال ہونے والاخام مال برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ 6کلو چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب بنا کر اندرون شہر سمیت دیگر علاقوں کو بھی سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیاہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عتیق شا ہ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں ایک رہائشی مکان کے اندر شراب فیکٹری قائم کی گئی ہے،جس پر ڈی ایس پی فقیر آباد حید ر علی کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ پہاڑی پورہ سردار حسین پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنیکا ٹاسک حوالہ کیا گیا ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ سردار حسین نے جامع تحقیقات شروع کرتے ہوئے مقامی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرکے گزشتہ روز لیڈیز پولیس کے ہمراہ مکان پر چھاپہ مار کر ایک ملزم شاہ نواز ولد عبد الر حمن سکنہ بھانہ ما ڑی کو گرفتار کر لیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقامی سطح پر شراب بنا کر اندرون شہر سمیت دیگر علاقوں کو بھی سپلائی کرنے کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر منشیات کے سمگلنگ میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا جس کی نشاندہی پر مکان سے 75بوتل شراب،2عددڈرم شراب اور شراب میں استعمال ہونے والاخام مال بھی بھاری مقدار میں برآمدکر لیا ہے جبکہ اسی طرح ملزم کی نشاندہی پر گھر سے 6کلو گرام چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے،گرفتار ملزم کا تعلق بھانہ ماڑی سے ہے جس نے اپنی شناخت چھپانے اور مذموم مقاصد کی تکمیل کی خاطر گل آباد علاقہ تھانہ پہاڑی پورہ کے رہائشی علاقہ میں کرائے پر مکان حاصل کیا تھاجس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر