نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے نان کسٹم پیڈ اشیاء کے سمگلنگ کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی کپڑا برآمد کرلیا، بر آمدہونے والا کپڑا کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جسے غیر قانونی طریقے سے درآمد کرنے کے بعد ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کیا جا رہا تھا، تمام برآمد شدہ کپڑے کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم آفیسر کے حوالہ کر نے کے بعد کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد غیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ غیر ملکی نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش کریں گے، جس پرایس ایچ او تھانہ حیات آباد احسان اللہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ضلع خیبرکی جانب سے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی نان کسٹم پیڈ کپڑابرآمد کرلیا جسے کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفیسریوسف خان کے حوالے کرکے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے