جے یو آئی کا آزادی ملین مارچ ہر صورت کامیاب ہوگا،ملک نعیم خان میتا خیل

جے یو آئی کا آزادی ملین مارچ ہر صورت کامیاب ہوگا،ملک نعیم خان میتا خیل

  



بنوں (تحصیل رپورٹر)جے یو آئی کا آزادی ملین مارچ ہر صورت کامیاب ہوگااور یہ آزادی ملین مارچ تاریخ ثابت ہوگا وزیر اعظم عمران خان آزادی ملین مارچ کا سیلاب دیکھتے ہی خود مستعفی ہوجائیں گے جے یو آئی کے ضلعی رہنما ملک نعیم خان میتاخیل نے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ تحصیل میریان سے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ نکلے گااور جنوبی اضلاع کے قافلے کی قیادت رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کریں گے ہمارا آزادی ملین مارچ سے موجودہ حکومت خوفزدہ ہے حکومت کی مدت اب ختم ہونے والی ہے,

مزید : پشاورصفحہ آخر