پشاور پولیس کی کارروائی،5 قمار باز گرفتار

پشاور پولیس کی کارروائی،5 قمار باز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی آفریدی آباد اخون آباد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 5 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا، قمار باز آفریدی آباد میں ایک بیٹھک میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دھر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ اوتھانہ آغا میر جانی شاہ کو عوامی شکایت موصول ہوئی تھی کہ آخون آباد کے ایک بیٹھک میں چند افراد قمار بازی میں مصرو ف ہیں جس پر کیڈٹ صادق شاہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف پانچ ملزمان عطا ء الرحمان، نعمان، محمد خان، محمد حسین اور نصر اللہ کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگے ہزاروں روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے