مردان،شیخ ملتون کے نجی سکول میں فائرنگ سے ایک شخص جان بحق

      مردان،شیخ ملتون کے نجی سکول میں فائرنگ سے ایک شخص جان بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) شہر کے پوش علاقہ شیخ ملتون کے نجی سکول میں فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوگیا سکول کے چوکیدار روح الامین نے پولیس کو اپنی رپورٹ میں بتایاکہ گذشتہ شب معمول کے مطابق وہ ڈیوٹی پر تھا کہ اس دوران سکول کے احاطے میں دوافراد نظر آئے آواز دی اورانہیں ڈرانے کی عرض ہوائی فائرنگ کی اس دوران ایک شخص جس کی داڑھی تھی مجھ پر فائرنگ کی جس سے اس کا دوسرا ساتھی لگ کر جان بحق ہوگیا جان بحق شخص کے پاس سے ایک بیگ بھی پڑا تھا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی بھاگنے میں کامیاب ہوگیا بعدازاں جان بحق نوجوان اسامہ ساکن جمال گڑھی کے نام سے ہوئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سجادخان،ایس پی اپریشن مشتاق خان،ڈی ایس پی طیب جان سمیت پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی پولیس مصروف تفتیش شروع ہوگئی۔