مصری شاہ،گھریلو ناچاقی سے تنگ خاتون نے خودکشی کرلی

    مصری شاہ،گھریلو ناچاقی سے تنگ خاتون نے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)مصری شاہ کے علاقے میں پچیس سالہ شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر موت کو گلے لگا لیا۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔تفصیلات  کے مطابق مصری شاہ کے علاقے میں پچیس سالہ ہما اپنے خاوند محمد علی کے ہمراہ رہائش پذیر تھی۔گزشتہ روز دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس کی وجہ سے گزشتہ روز ہما نے دلبرداشتہ ہوکر تیزاب پی لیا۔ ہما کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا اور مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -