نولکھا ، گارڈن ٹاؤن سے دو افراد کی لاشیں بر آمد، مردہ خانے منتقل

    نولکھا ، گارڈن ٹاؤن سے دو افراد کی لاشیں بر آمد، مردہ خانے منتقل

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات سے دو افراد کی نعشیں ملنے پر پولیس نے قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیں۔پولیس کے مطابق نولکھا کے علاقے ریلوے اسٹیشن کے سامنے واقع پارک میں تیس سالہ شخص کے ناک اور منہ سے خون بہہ رہا تھا وہ مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر شبہ ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی اسی طرح گارڈن ٹاؤن میں دو روز قبل بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 70سالہ نامعلوم شخص گزشتہ روز دوران علاج جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا پولیس کے مطابق متوفی کی موت زہریلی چیز کھانے سے واقع ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی