سالانہ تبلیغی اجتماع،پارکنگ کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہاکہ سالانہ تبلیغی اجتماع2019 کے پہلے فیز31اکتوبر تا3نومبرکے موقع پراجتماع میں قافلوں کی صورت میں پہنچنے والی گاڑیوں کی آمدورفت اورپارکنگ کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیاہے،سی ٹی او گوجرانولہ آصف صدیق، ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن حماد رضا قریشی اور ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار آصف خاں کی نگرانی میں 11ڈی ایس پیز،53انسپکٹرز،110پٹرولنگ افسران اور8سو سے زائد وارڈنز سمیت رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے فوک لفٹرز اور بریک ڈاؤن تعینات کئے گئے ہیں،جبکہ رائیونڈ میں ایک کیمپ آفس،کنٹرول روم اور مانیٹرنگ روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارکنگ اسٹینڈز کے علاوہ کہیں گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ٹریفک پلان کے مطابق جی ٹی روڈ گوجرانوالہ سے آنے والی شرکاء کی گاڑیوں کو کالا شاہ کاکوانٹرچینج سے موٹروے کے ذریعے ٹھوکر نیازبیگ بھجوایا جائے گا۔
اگرکوئی گاڑی GTروڈ گوجرانوالہ کی طرف سے شاہدرہ پہنچ جائے تواسے بیگم کوٹ کے راستے بذریعہ فیض پور انٹرچینج موٹروے کے ذریعے قزلباش چوک،رائیونڈاجتماع براستہ خیابان جناح چوک بھجوایاجائیگا۔فیصل آباد سرگودھا سے براستہ شیخوپورہ آنے والی شرکاء کی گاڑیوں کو پیربہارشاہ چوک شیخوپورہ براستہ موٹروے ٹھوکر نیازبیگ بھجوایاجائے گا۔تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی اگرکوئی گاڑی کسی طرف سے شیراکوٹ پہنچ جائے تواسے موٹروے پربجھوایاجائیگا۔یعنی جانب چوک یتیم خانہ نہیں جانے دیاجائیگا۔موٹروے سے ان گاڑیوں کو قزلباش چوک سے ڈائیورٹ کرکے رائیونڈ روڈ سے پاجیاں موڑتک اورپاجیاں موڑپرتعینات ٹریفک سٹاف ان گاڑیوں کو روہی نالہ پر بجھوائے گا۔اوکاڑہ کی طرف سے آنے والی شرکاء کی گاڑیوں کو موٹروے پولیس کے تعاون سے مانگابائی پا س/مانگاروہی نالہ کے راستے رائیونڈ اجتماع میں بھجوایاجائیگا۔مانگا بائی پاس/مانگاروہی نالہ پرٹریفک کے دباؤ کی صورت میں کچھ وقفہ کے لئے شرکاء کی گاڑیوں کو مانگاروہی نالہ کی طرف بھجوانے کی بجائے ملتان روڈ پر واقع سندر اڈہ تک آنے دیا جائے گا۔اورشرکاء کی گاڑیوں کو سندر اڈہ سے بذریعہ سندر روڈ اجتماع کی طرف بھجوایا جائیگا۔لیکن ایسا صرف انتہائی مختصر وقت کے لئے کیا جائے گا۔چونکہ سندر روڈ ایمرجنسی روڈ بھی ہے۔یہ گاڑیاں پارکنگ نمبر2اورپارکنگ نمبر3میں پارک ہوں گی موہلنوال ملتان روڈ تک شرکاء کی جو گاڑیاں آجائیں انہیں موہلنوال سے بحریہ ڈیفنس روڈکے ذریعے بھوبھتیاں چوک سے براستہ رائیونڈروڈاجتماع میں بھجوایاجائیگا۔یہ گاڑیاں پارکنگ نمبر10اورپارکنگ نمبر1میں پارک ہوں گی۔کوٹ رادھا کشن کی طرف سے آنے والے شرکاء کی گاڑیوں کو بھچوکی پھاٹک سے گزار کر مانگا روہی نالہ اجتماع کی پارکنگ نمبر6اورپارکنگ نمبر7تک بھجوایاجائیگا۔قصور کی طرف سے آنے والی شرکاء کی گاڑیوں کوبراستہ للیانی صوئے آصل روڈجودھوپھاٹک سے کھاراچوک روہی نالہ کے ذریعے برہان چوک سے براستہ بارا آئل ملزچوک نثار ملز کے بالمقابل مختص کی گئی پارکنگ نمبر9میں بھجوایاجائیگا۔ بھٹی چوک سے آنے والی گاڑیوں کوبرہان چوک براستہ بارہ آئل ملزچوک،زراعت آفس کے سامنے واقع پارکنگ نمبر9میں پارکنگ کریں گے۔خواص روڈ اورسندرروڈ کوایمرجنسی گاڑیوں اورفائربریگیڈ کی گاڑیوں کیلئے کلیئررکھاجائیگا۔