تعلیمی اداروں کے با ہر منشیات فروشی،675 ملزم گرفتار

  تعلیمی اداروں کے با ہر منشیات فروشی،675 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) پولیس کی جانب سے شہر کے تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔کریک ڈاؤن کے دوران ابتک675 منشیات فروش گرفتار کرکے 650مقدمات درج کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویژن نے146، کینٹ ڈویژن 131، سول لائن ڈویژن57، صدر ڈویژن141، اقبال ٹاؤن ڈویژن86جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے114ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے234کلوگرام سے زائد چرس،400.5 گرام آئس،628 گرام ہیروئن، 24کلو280گرام افیون،11کلوسے زائد بھنگ،1240نشہ آور کیپسول اور6004 لیٹرشراب بھی برآمدکی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے پاک کر کے قوم کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔ منشیات کے مستقل تدارک کیلئے لاہور پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے درمیان بہترین انفارمیشن شیئرنگ ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے علاوہ تعلیمی اداروں میں بھی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -