فیصل آباد،محکمہ ایجوکیشن کی غفلت، 233 سکول سربراہان سے محروم

  فیصل آباد،محکمہ ایجوکیشن کی غفلت، 233 سکول سربراہان سے محروم

  



فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد محکمہ ایجوکیشن کی عدم دلچسپی یا غفلت کے باعث 223سرکاری سکول مستقل سربراہان کے بغیرہی چل رہے ہیں جس کے باعث ان تمام سکولوں کو انتظامی معاملات چلانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق فیصل آباد گریڈ 20‘19کے پرنسپل/سینئر ہیڈ ماسٹر کی 45سکولوں کی سیٹیں جبکہ گریڈ 18 17-کے سینئر ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس کی 178 سیٹیں خالی پڑی ہیں۔ جن پر سینئر اساتذہ کو عارضی طور پر تعینات کر کے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت کام چلایا جا رہا ہے جس کے باعث سینئر اساتذہ کے پاس عارضی چارج ہونے کے باعث تدریسی اور انتظامی معاملات متاثر ہو رہے ہیں۔

سربراہان

مزید : علاقائی