ریاض،شاہ سلمان سے مودی کی ملاقات،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ریاض،شاہ سلمان سے مودی کی ملاقات،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ منگل کے روز ہونے والی اس ملاقات میں ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی عرب کی اعلی قیادت بھی موجود تھی۔ملاقات سے قبل متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکومتی وزراء نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی اور افرادی قوت،زراعت اور توانائی کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی طرف سے بھارتی وفد کے لیے ظہرانے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔
مودی ملاقات

مزید :

علاقائی -