اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم کی وزیر خارجہ سے ملاقات

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم کی وزیر خارجہ سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھالنے پر منیر اکرم کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیرخارجہ نے منیر اکرم کو پاکستان کی سفارتی ترجیحات کے حوالے سے اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے ہمیں تمام تر توانائیاں صرف کرنا ہونگیایمبیسڈر منیر اکرم نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں توقعات پر پورا اترنے کا یقین دلایا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ عرصہ قبل منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا تھا۔
منیر اکرم

مزید :

علاقائی -