پاکستان میں 10 زرعی تربیتی مراکز قائم کریں گے،چینی سفیر

پاکستان میں 10 زرعی تربیتی مراکز قائم کریں گے،چینی سفیر

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت 10 زرعی تربیتی مراکز قائم کریں گے، پاکستانی برآمد کنندگان چینی منڈیوں کا بھرپور فائدہ اٹھائیں،دونوں ملکوں کی حکومتیں زرعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔گزشتہ روززرعی تعاون فورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیریاؤ جنگ نے کہا کہ زراعت دونوں ملکوں کے لئے اہم شعبہ ہے، سی پیک کے تحت ہم پاکستان کے ساتھ زرعی شعبے میں تعاون کو وسعت دے رہے ہیں،زراعت کے شعبے میں تعاون سے دونوں ملکوں کے کاروبار کو بھی تعاون بڑھانے کے مواقع ملیں گے، دونوں ملکوں کے حکومتیں اس شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں، امید کرتا ہوں کہ دونوں ملکوں کی کاروباری برادری زرعی شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے حکومتی عزم کو بھی فالو کریں۔

چینی سفیر

مزید : علاقائی