وائلڈ لائف پنجاب کا ملازم پرسرار طور پر لاپتہ ہو گیا

  وائلڈ لائف پنجاب کا ملازم پرسرار طور پر لاپتہ ہو گیا

  

لاہور(کر ائم رپورٹر) وائلڈ لائف پنجاب کا ملازم عرفان پرسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ مغوی کے والد شان نے بیٹے کے مبینہ اغوا کی درخواست شالیمار پولیس اسٹیشن میں جمع کر ادی۔عرفان کوشکاریوں کے خلاف کارروائی یا کسی اور وجہ سے اغوا کیا،اس حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔شان کے مطابق عرفان کو پانچ روز قبل رات گئے فون آیا تو وہ تیار ہوکر جانے لگا تب اسے پوچھا تو عرفان نے جواب دیا کہ دفتر سے کال آئی ہے وہ آفس جا رہا ہے۔اگلے روز تک عرفان گھر نہیں آیا تو اسے تشویش ہوئی وائلڈ لائف کے دفتر گیا تو علم ہوا کہ وہ دفتر نہیں آیا۔

پولیس کے مطابق درخواست موصول ہو گئی ہے وہ عرفان کی تلاش کر رہے ہیں آج تک گھر نہ پہنچا تو اسکے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا جائیگا

مزید :

علاقائی -