فیصل آباد، 10ماہ میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 13سوافراد کو گرفتار کیا گیا

  فیصل آباد، 10ماہ میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 13سوافراد کو گرفتار کیا ...

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد میں غریب افراد کا گھر کرائے پر لینا عذاب بن گیا،پولیس نے 21ماہ کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 1356مقدمات درج کرتے ہوئے 13سو سے زائد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ جن میں سے رواں مالی سال کے دوران صرف 117مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کئے گئے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے کرایہ داری ایکٹ کی تشہیر ہی نہیں کی گئی بلکہ مکان کرایہ پر حاصل کر کے شفٹ ہی ہوتے ہیں تو پولیس پکڑ کر لیجاتی ہے جبکہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ کی تشہیر کرتے ہوئے پولیس شہریوں کو پہلے کم از کم ایک ہفتے کا نوٹس دے تاکہ کرایہ دار مکان میں شفٹ ہونے کے بعد خود ہی کرایہ داری ایکٹ کے مطابق فارم حل کر کے پولیس کوجمع کروائے اور متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پولیس کرایہ داری ایکٹ کا فارم حل کر کے پولیس کو دیئے جاتے ہیں تو پولیس فارم وصول کرتے ہوئے ”نذرانہ“ بھی تو وصول کرتی ہے لیکن فارم وصول کرنے کی کوئی بھی رسید نہیں دیتی ہے۔

کرایہ داری ایکٹ

مزید :

علاقائی -