قندوزمیں طالبان کے حملے، 5افغان پولیس اہلکار ہلاک، 8لاپتہ

قندوزمیں طالبان کے حملے، 5افغان پولیس اہلکار ہلاک، 8لاپتہ

  

قندوز(آن لائن) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں طالبان کے سکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام قدرت اللہ صافی نے بتایا یہ حملے ضلع خان آباد کے علاقہ تیپا اختر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2 بجے کیے گئے جن میں 5 افغان پولیس اہلکار ہلاک اور 8لاپتہ ہو گئے جبکہ اس کے نتیجے میں متعدد طالبان ہلاک و زخمی ہوئے ہیں تاہم صحیح اعدادوشمار نہیں بتائے گئے۔

قندوز حملے

مزید :

علاقائی -