بنوں، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کا دھماکہ،2 دہشتگرد ہلاک

بنوں، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کا دھماکہ،2 دہشتگرد ہلاک

  



بنوں (این این آئی) بنوں کے علاقہ جانی خیل میں واقع ممتن خیل نامی مارکیٹ میں بارودی مواد کے دھماکے میں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل ممتن خیل مارکیٹ میں بارودی مواد پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنیوالوں کی شناخت شہباز اور شیر مداللہ کے طور پر ہوئی۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے دونوں افراد کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تھا اور دونوں دہشت گرد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں نصب آئی ای ڈی پھٹ گئی اور دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دہشتگرد ہلاک

مزید : علاقائی