سول لائنز ڈویژن سے54ملزم گرفتار

  سول لائنز ڈویژن سے54ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث54ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیت و چور گینگ کے3ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1 لاکھ50 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمدکیا گیا۔
ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے04پسٹلز اورگولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے13ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے02 کلو530 گرام چرس اور160لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے07ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے داؤ پرہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی،امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب04 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ10عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ، گداگری، پرائس کنٹرول،کرایہ داری اورلاؤڈسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر13ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -