نیا پراپرٹی سروے:ای ٹی او کی سربراہی میں 7رکنی کمیٹی تشکیل

نیا پراپرٹی سروے:ای ٹی او کی سربراہی میں 7رکنی کمیٹی تشکیل

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ تیکسیشن ملتان خالد حسین قصوری نے ضلع بھر میں نئے پراپرٹی سروے کو شفاف بنانے کے لئیے ای ٹی او عبدالمجید قریشی کی سربراہی میں (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

انسپکٹرز پر مبنی سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے یہ کمیٹی رہائشی، لگڑری رہائشگاہوں اور بالخصوص کمرشل مارکیٹوں اور دیگر کاروباری علاقوں کا سروے کرکے ان دکانوں کے کرایہ جات بارے مفصل چھان بین کرکے محکمہ کو رپورٹ کریں گی تاکہ کیٹیگری کے لحاظ سے پراپرٹی ٹیکس لاگو کیا جاسکے کمیٹی میں ایکسائز یونین کے صدر عبدالمجید نانڈلہ سمیت انسپکٹر محمد اسلم نیازی، انسپکٹر فیاض حسین، انسپکٹر شکیل احمد اعوان، انسپکٹر مسعود احمد قریشی اور انسپکٹر عبدالعزیز شامل ہیں۔

کمیٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر