وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر اطہر محبوب کایوای ٹی لاہور کا دورہ، ملاقاتیں

  وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر اطہر محبوب کایوای ٹی لاہور کا دورہ، ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ کیا اور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور وائس چانسلر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

دونوں جامعات میں جاری تدریسی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں جامعات میں مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لیے باہمی تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور نے اُنہیں جامعہ میں حالیہ 8ہزار داخلوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی میں دستیاب سہولتوں سے طلبہ وطالبات کو مستفید کرنے کے لیے ایوننگ پروگراموں میں داخلوں کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ طلبہ وطالبات اپنے ہی علاقے میں اعلیٰ معیاری تعلیم سے فائدہ اُٹھا سکیں۔یونیورسٹی میں اساتذہ کی تعداد میں اضافے کے لیے حال ہی میں سلیکشن بورڈ منعقد ہوئے اور 100سے زائد پی ایچ ڈی اساتذہ کا تقرر کیا گیاہے۔ اِسی طرح مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ نئے تعلیمی پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے جن میں سول انجینئرنگ، اینوائرنمنٹل سائنسز اور نرسنگ کے شعبہ جات شامل ہیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے جامعہ اسلامیہ میں یونیورسٹی کی بہتری کے لیے حالیہ اقدامات کو سراہا اور کہا کہ وہ جلد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کریں گے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -