نشتر ہسپتال: ٹسٹوں کی کٹس، طبی سامان، ادویات نایاب، مریض دربدر

نشتر ہسپتال: ٹسٹوں کی کٹس، طبی سامان، ادویات نایاب، مریض دربدر

  

ملتان ( وقا ئع نگار) نشتر ہسپتال میں مختلف تسخیصی ٹسٹوں کی کٹس،کیمیکل و دیگر طبی سامان،ادویات عرصہ دراز سے نایاب ہیں۔ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال میں گردوں کا ٹسٹ آر پی ایم(رینل پیرا میٹرز)،دل کے دورے کی جانچ کے لئے ایمرجنسی نوعیت کا کارڈیک انزائم ٹسٹ،انفیکشن برائے کنٹراسٹ ریڈیالوجی و دیگر مختلف و اہم نوعیت کے تشخیصی ٹسٹ نہیں کئے جارہے ہیں۔جسکی وجہ سے مریض نجی لیبارٹریوں سے بھاری فیسوں کی ادائیگی کے بعد یہ ٹسٹ کروانے پر مجبور (بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

ہیں۔اسکے علاوہ ہسپتال میں یورین بیگ،10 سی سی ڈسپوزایبل سرنجز،آئی وی لائن،سی بی سی وائلز سمیت مختلف طبی سامان اور ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں۔نشتر انتظامیہ کے مطابق تمام ضروری ٹسٹ،ادویات،طبی سامان دستیاب ہے۔جو ادویات دستیاب نہیں ہیں وہ بھی لوکل پرچیز کے ذریعے خرید کر مریضوں کو دی جارہی ہیں۔

دربدر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -