بورے والا: ساتھ جانے سے انکار،6 افراد کا خواجہ سراپر وحشیانہ تشدد
بورے والا(تحصیل رپورٹر) کچہری میں نوجوان کے ساتھ جانے سے انکار اور چھیڑ خوانی سے منع کرنے پر چھ سے زائد افراد نے خواجہ سرا پر بہیمانہ تشدد کیا تحصیل کچہری بورے والا میں آج خواجہ سرا نیناں اپنے وکیل کے پاس فیس دینے کے لئے آیا تو اسے جاننے والا ایک نوجوان اورنگ زیب بھی وہاں آگیا اس نے خواجہ سرا سے چھیڑ چھاڑ کی اور اسے اپنے ساتھ چلنے کو کہا انکار پر انکے مابین ہاتھا پائی شروع ہوگئی اور نوجوان کے ساتھیوں نے خواجہ سرا کا مار مار کر بھرکس نکال دیا خواجہ سرا زخمی حالت میں ہسپتال (بقیہ نمبر59صفحہ12پر)
منتقل ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو کردی گئی عینی شاہدین کے مطابق خواجہ سرا نے پہلے نوجوان اورنگ زیب کو ٹھڈوں اور مکوں سے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جسے موقع پر موجود لوگ چھڑاتے رہے لیکن خواجہ سرا باز نہیں آیا جسکے بعد نوجوان کے ساتھیوں نے خواجہ سرا کو دھر لیا تاہم خواجہ سرا نے کہا کہ اسے بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مجھ پر تشدد ہوتا دیکھ کر کسی نے نہیں چھڑوایا۔
تشدد