وہاڑی،بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف شہری حلقوں کا احتجاج

وہاڑی،بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف شہری حلقوں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ+نامہ نگار) پولیس تھانہ صدر کے علاقہ 18ڈبلیوبی میں نامعلوم چوروں نے مقامی زمیندار محمد ریاض چٹھہ کی قیمتی گائے چوری کر کے فرار ہوگئے جبکہ تھانہ ٹھنیگی کی حدود میں چک نمبر 87 ڈبلیوبی کے رہائشی محمد اشتیاق نے اڈا چکڑالہ پر موبائل شاپ کی دوکان بنا رکھی ہے گزشتہ شب محمد اشتیاق اپنی دوکان کو بند کرکے گھر چلا گیا صبح جب وہ دوکان پر آیا تو نامعلوم چور دوکان کی چھت پھاڑ کر موبائل اسسریز اور دیگر سامان جن کی مالیت تقریباً دو لاکھ بنتی تھی چوری کر کے لے گئے محمد اشتیاق نے(بقیہ نمبر60صفحہ12پر)

صحافیوں کو بتایا کہ چند ماہ قبل بھی اس کے گھر سے نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر کی چھت پھاڑ کر چار لاکھ پچیس ہزار روپے نقد طلائی زیورات جن کی مالیت تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے بنتی ہے چوری کر کے لے گئے جس کا مقدمہ نمبر 317/19 تھانہ ٹھینگی میں درج ہے دوکان سے نامعلوم چور لاکھوں روپے نقد اور قیمتی سامان لے اڑے اہل علاقہ صدر انجمن تاجران اڈاچکڑالہ راؤ محمد سلیم نائب صدر ریاض ہتھیارمحمد امتیازسرفرازمدثراور محمد اشتیاق نے اجتجاج کرتے ہوئے آر پی او ملتان اور ڈی پی او اختر فاروق سے ملزمان کی گرفتاری اور اپنے سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے