بیٹی جی مندر تاریخی ورثہ، بحالی کیلئے ہرممکن کوکوشش کریں گے، محمد ندیم قریشی

  بیٹی جی مندر تاریخی ورثہ، بحالی کیلئے ہرممکن کوکوشش کریں گے، محمد ندیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ اندرون شہر کا بیٹی جی کا مندر ہمارا تاریخی ورثہ ہے جس کی بحالی کے لئے والڈ سٹی پراجیکٹ سے فنڈز(بقیہ نمبر62صفحہ12پر)

فراہم کئے جائیں گے۔ اس تاریخی مندر کی تزئین و آرائش کے ساتھ اس کے احاطہ میں ٹف ٹائلز بھی لگائی جائیں گی اور اسے عوامی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل نمبر58 میں اندرون پاک گیٹ اور صرافہ بازار سے ملحقہ بیٹی جی کے مندر کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری پنجاب محمد ندیم قریشی نے تاریخی مندر کا تفصیلی جائزہ لیتے اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمار ت ہمارا تاریخی ورثہ ہے جس کی تزئین و آرائش کر کے اس کی تاریخی حیثیت کو بحال کیا جائے گا۔ اس کے صحن میں ٹف ٹائلز لگا کر اسے شہریوں کی خوشی وغمی کے موقع پر استعمال میں لایا جاسکے گا۔اس کا وسیع احاطہ اندرون شہر کے باسیوں کے لئے بہت بڑی سہولت ہوگی۔اس موقع پر عبید اللہ ہاشمی،شیخ ندیم، شہبازقریشی، ناصر قریشی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔