نیاز حسین گشکوری وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کے ممبر نامزد، اپنی ذمہ داری پوری کروں گا،صوبائی رکن اسمبلی

      نیاز حسین گشکوری وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کے ممبر نامزد، اپنی ذمہ ...

  

مظفرگڑھ( بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیاز حسین خان گشکوری کو وومن پروٹیکشن (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

اتھارٹی پنجاب کا ممبر نامزدکر دیا۔ نوٹفیکشن جاریناروا سلوک کا نشانہ بننے والی خواتین کی دادرسی حکومت کی ذمہ داری ہے خواتین کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے: ممبر پنجاب اسمبلی نیاز حسین خان گشکوری ممبر وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب منتخب ہونے پر رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وومن پروٹیکشن بل کے ذریعے حکومت پنجاب اپنی ذمہ داری سے عہدہ براہونے کے لئے کوشاں ہے۔ خواتین اس ملک کا تقریباً نصف ہیں جن کو پاکستان کے آئین کے مطابق برابر کے حقوق میسر ہیں۔ خواتین کے مسائل کا حل ہماری پہلی ترجیح ہو گی۔انہوں نے کہا وومن پروٹیکشن ایکٹ کی بدولت خواتین پر گھریلو تشدد، جذباتی، جسمانی و معاشی استحصال اور بہانے سے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کا سدباب ہوگااور ہم قانون کے مطابق ہرطرح کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں ذمہ داری ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بھی شکریہ ادا کیااس موقع پر مظہر اقبال جگلانی، کاشف سعید خان، امجد نور خان گشکوری اور غلام شبیر پتافی کے اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -