سام سنگ پاکستان میں طاقتور A سیریز کے Galaxy A20 متعارف

  سام سنگ پاکستان میں طاقتور A سیریز کے Galaxy A20 متعارف

  

لاہو(پ ر) سام سنگ الیکٹرونکس پیش کر رہا ہے جدید ڈیزائن اور جدید فیچرز کے ساتھ Galaxy A20s۔ جو اپنے تجربات کو فوری طور پر دوسروں کے ساتھ شیئر کر نا چاہتے ہیں، Galaxy A20s دکھاتا ہے وہ کارکردگی جو تمام عمر آپ کا ساتھ نبھائے۔ ایک با کمال کیمرا، غیر متزلزل ڈسپلے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

اور طویل ترین بیٹری کے ساتھ یہ نئے سمارٹ فونز ان تمام فیچرز کو یکجا کئے ہوئے ہیں جو صارفین کے لئے اہم ترین ہیں۔ سام سنگ الیکٹرونکس کے مینیجنگ ڈایئریکٹررائے چنگ نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے، اس کے ساتھ ہی ہمارا موبائل استعمال کرنے کا طریقہ بھی بدل رہا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے فون فی البدیہہ، تخلیقی اور لائیو مواد کے دور سے مطابقت رکھیں۔اس لئے سام سنگ Galaxy A سیریز میں نئے اضافے کے ساتھ بہتر ین ٹیکنالوجی کی جانب ایک اور قدم بڑھایا ہے۔ ٖٖGalaxy A20s کی سب سے نمایاں خاصیت اس کی 6.5انچ کی کنارے سے کنارے تک کی Infinity-Vڈسپلے ہے جودے آپ کو بہترین تجربہ۔ نئے فون کی گلوسی پشت آپ کی ہتھیلی میں با آسانی سماجاتی ہے۔نیا ٹرپل کیمرا، 13MBکا مرکزی کیمرا، 5MPکا الٹرا وائیڈ کیمرا اور ایک نیا 5MPکا ڈیپتھ کیمرا ہے، ہر عکس کرے خوبصورتی سے محفوظ۔ اس کے 77ڈگری کے وسیع زاویے اور 120ڈگری کے وسیع تر زاویے سے اب کوئی لمحہ آپ کی نظر سے بچ نہیں سکے گا۔ اس کا طاقتور Octa-coreپروسیسر اور 3GBکا RAMآپ کی گیمز اور لائیو مواد کو بلا توقف آپ کے فون پر چلائے۔ نئے Galaxy A20s کی 32GBکی انٹرنل میموری آپ کے لائیو شوز، ڈاؤن لوڈ اور پوسٹ کے لئے کافی ہو گی۔اس سے بھی بڑھ کر Galaxy A20sکی 4000mAh بڑی بیٹری اور 15Wکی تیز چارجنگ ٹیکنالوجی کا مطلب ہے کہ آپ ہر وقت تیار ہیں۔ Galaxy A20s کا تخلیقی ڈیزائن اس کے ہارڈوئیر اور سوفٹ وئیر کے درمیان موافقت فراہم کرتے ہیں اور تمام فیچرز آپ کی انگلیوں پر آتے ہیں۔ سام سنگ ممبرز ایپ کی باہمی تشخیص اور اصلاح آپ کے موبائل کی کارکردگی کو بہتر کرنے میں مدد کرے گی۔

متعارف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -