دھرنے سے نمٹنے کیلئے ریلوے پولیس فورس اسلام آباد پہنچ گئی

  دھرنے سے نمٹنے کیلئے ریلوے پولیس فورس اسلام آباد پہنچ گئی

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) مولانافضل الرحمان کے دھرنا کے شرکاء کی طرف سے قومی تنصیبات واملاک کونقصان پہنچانے سے بچانے اورامن امان قائم رکھنے کے لئے وفاقی حکومت کی ہدائت پرملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں سے پولیس افسران اورجوانوں کی فورس اسلام آبادپہنچ گئی ہے۔بتایاجاتاہے کہ تمام ریلوے ڈویژنوں سے500کے قریب ریلوے پولیس کے افسران اور(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

جوانوں کی فورس کواسلام آبادبھجوایاگیاہے۔ملتان ڈویژن سے اسلام آبادبھجوائے گئے پولیس افسران اورملازمین میں ایک انسپکٹر،دوسب انسپکٹرز،سات اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،11ہیڈاور50کے قریب پولیسکانسٹیبل شامل ہیں۔

دھرنا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -