آزادی مارچ: طاقت کاہتھیار حکومت کیلئے مہلک ثابت ہوگا، لیاقت بلوچ

آزادی مارچ: طاقت کاہتھیار حکومت کیلئے مہلک ثابت ہوگا، لیاقت بلوچ

  



ملتان (سٹی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی جمہوری و آئینی بنیادوں پر پرامن احتجاج ہر پارٹی کا حق سمجھتی ہے۔ آزادی مارچ پرامن، مہذب اور اپنے مطالبات پر پیش رفت کر رہاہے۔ اسلام آباد سے ہی اس محنت اور جدوجہد کے نتائج سامنے آئیں گے۔ حکومت اس خام خیالی میں نہ رہے کہ طاقت کے استعمال سے مخالفین کو دبا (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

لے گی۔ طاقت کا ہتھیار خود حکومت کے لیے مہلک ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے انکشافات ہوشربا ہیں۔ تحریک انصاف کو باہر سے نہیں اندر سے بڑ ے بڑے مافیا تیزی سے دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ عمرا ن خان کی جدوجہد کا سارا بیانیہ کھوکھلا اور جھوٹ و فریب ثابت ہورہاہے۔ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ بے کار ٹیم ناکام، کپتان زیادہ دیر اقتدار پر قابض نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی معاشی ٹیم پاکستانی معیشت کی نہیں عالمی مالیاتی اداروں کی دوست ہے۔ حکومت جھوٹے اعدادو شمار کے گورکھ دھندے میں اپنا سب کچھ گنوا رہی ہے۔ تاجروں نے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے ذریعے اپنی طاقت کا مظاہرہ کردیا ہے حکومتی ہٹ دھرمی اور غیر حکیمانہ عمل قومی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا گیاہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر وملی یکجہتی کونسل کے سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ آج31اکتوبر2019ء بروز جمعرات 7بجے شب مدرسہ جامع العلوم معصوم شاہ روڈ ملتان میں منعقدہ تقریب حلف برداری”نو منتخب اُمراء تحصیل ومقامی“ سے حلف امارت لیں گے اور خطاب کریں گے۔ یکم نومبر2019ء بروز جمعتہ المبارک کو عید گاہ بستی مہر والی خیر پور ڈاھا میں سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر مرحوم و شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیز مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کریں گے۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر