میونسپل کارپوریشن ملتان:9ملازمین کے تبادلے

  میونسپل کارپوریشن ملتان:9ملازمین کے تبادلے

  

ملتان (سٹی رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان نے کمشنر ملتان کی ہدایت پر 9ملازمین کے تبادلوں کے احکامات (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

جاری کردیئے ہیں  ۔ ہیڈ کلرک خادم حسین کو انچارج لائنس فیس، ہیڈ کلرک طارق انصاری کو تمام انکم و ریکوری رجسٹر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اسی طرح سینئر کلرک منظور احمد شیر شاہ ٹاون کے بجائے موسی پاک ٹاون سے ریکوری چیک کریں گے، اسی طرح جونئیر کلرک دستگیر احمد کو بوسن ٹاون کے بجائے شاہ رکن عالم ٹاون، ہیڈ کلرک محمد الطاف شیر شاہ ٹاون کے بجائے شاہ رکن عالم ٹاون، جونئیر کلرک سید حسن گیلانی موسی پاک ٹاون کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی گء ہے۔ جبکہ ایک دوسرے حکمنامے میں جونئیر کلرک لائبریری انصر عباس اور یاسر اختر بھٹہ کو جونئیر کلرک انفراسٹکچر برانچ میں تعینات کردیا گیا ہے۔

تبادلے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -