لودھراں، کہروڑ پکا کیلئے میگا پراجیکٹس کی منظوری، جلد کام شروع ہونیکا امکان

        لودھراں، کہروڑ پکا کیلئے میگا پراجیکٹس کی منظوری، جلد کام شروع ہونیکا ...

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کی کاوشوں سے لودھراں کہروڑپکا کے لئے میگا پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے لودھراں کہروڑپکا دورویہ سڑک کی تعمیر کے لئے 2ارب،2 کروڑ 56لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔منصوبے کے تحت لودھراں سپرچوک نزد لاتاسکا ہوٹل سے نرنجن موڑ ریلوے پھاٹک کہروڑپکا (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

تک 20کلومیٹر دورویہ کارپٹڈ روڈ بنایاجائے گا۔ دورویہ سڑک کے درمیان چار فٹ کا گرین بیلٹ بھی بنایاجائے گا جبکہ دھنوٹ شہر میں سڑک کے دونوں اطراف سیوریج پمپنگ سسٹم بنایا جائے گا۔ فنڈز ریلیز ہونے کے بعد منصوبے پر کام بھی شروع کردیا جائے گا۔ میگا پراجیکٹ کی منظوری کروانے پر لودھراں اور کہروڑپکا کے شہریوں نے جہانگیر خان ترین کا شکریہ اد اکرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیاہے۔

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -