مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکردولڑکوں کی خود کشی،4ہسپتال داخل

  مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکردولڑکوں کی خود کشی،4ہسپتال داخل

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)گھریلوجھگڑوں اورمالی پریشانیوں سے سے دلبرداشتہ ہوکر دو لڑکوں نے گندم میں رکھنے والی گولیاں اور زہریلا سپرے پی کرخودکشی کرلی‘ 4کا اقدام خودکشی۔ تفصیل کے مطابق گڑھی اختیارخان کارہائشی 18 سالہ جنیداحمداور ججہ عباسیاں کارہائشی17سالہ شیرازاحمد نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اورمالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

گولیاں کھالی اورسپرے پی لیا‘ حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجوں دونوں جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے4افراد جن میں زمیندارہ کالونی کی رہائشی 25سالہ میمونہ بی بی‘ خانپور کا24سالہ محمد جنید‘ 17سالہ محمد بلال اور شیخ واہن کارہائشی15سالہ شفیق اللہ شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -