ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال بھٹی کا سنٹرل جیل کا دورہ

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال بھٹی کا سنٹرل جیل کا دورہ

  

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال بھٹی نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا. انہو ں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پرمجسٹریٹ دفعہ 30 جام فیض محمد،سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان اورمیڈیکل آفیسر ان کے ہمراہ تھے۔(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل میں کچن اسیران،ہسپتال، ٹیوٹا سنٹر،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈ کا معائنہ کیااور ان کے مسائل پوچھے جبکہ اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو چیک کرکے اسے میعار ی قرار دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث چار قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -