محکمہ ایکسائز: مہرکالونی میں واقع سہولت سنٹر بند کرنیکا حتمی فیصلہ

  محکمہ ایکسائز: مہرکالونی میں واقع سہولت سنٹر بند کرنیکا حتمی فیصلہ

  



ملتان ( نیوز رپورٹر ) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکو ٹکس کنٹرول ملتان نے چونگی نمبر مہر کالونی میں واقع سہولت سنٹر کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہولت سنٹر کی عمارت شہریوں کے لئے سہولیات کی فراہمی کے لئیے ناکافی اور انتہائی نامناسب جگہ پر قائم کیا گیا تھا جہاں پارکنگ کی سہولت نہ ہونے سمیت شہریوں کی اس سہولت سنٹر تک رسائی بھی پیچیدہ مسئلہ بنی ہوئی تھی سہولت سنٹر کے قیام کے لئیے نئی(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

عمارت کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر