تعلقات کاشبہ: شوہرنے ساتھیوں سے ملکر 45سالہ بیوی مارڈالی

  تعلقات کاشبہ: شوہرنے ساتھیوں سے ملکر 45سالہ بیوی مارڈالی

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) تعلقات کے شبہ پرشوہر نے دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے پانچ بچوں کی ماں اور45 سالہ بیوی کو گلا دباکر موت کے گھاٹ اتاردیا تفصیل کے مطابق تھانہ رکن پور کی حدود موضع اللہ دتہ کے رہائشی فدا حسین نے پولیس کواپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ اس کی ہمشیرہ حنفیاں بی بی جو کہ پانچ بچوں کی ماں تھی جسے محمد صغیر نامی شخص (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

سے ناجائز تعلقات کاشبہ میں شوہر محمد خالد جو کہ موضع کچی زمان کارہائشی ہے جس نے دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گلا دباکر موت کے گھاٹ اتاردیا اورفرار ہوگیا۔ اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ بھائی فدا حسین کی رپورٹ پر پولیس نے قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی‘ واضح رہے کہ مقتولہ حنفیاں بی بی کو تین ماہ قبل محمد صغیر نامی ملزم نے اغواء کیا تھا جس کامقدمہ پولیس نے 547/19بجرم 365/376کا درج کیا تھا‘جس پر پولیس نے ملزم محمدصغیر کوگرفتارکرکے حنیفاں بی بی کو بازیاب کرایا اور جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل کردیا تھا۔

مارڈالا

مزید : ملتان صفحہ آخر