غازی علم دین کا آج یوم شہادت مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات

  غازی علم دین کا آج یوم شہادت مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد (تحصیل رپورٹر)غازی علم دین شہید کا یوم شہادت آج 31اکتوبر کو منایا جا رہا ہے بانی پاکستان قائد اعظم نے بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا تفصیلات کے مطا بق حرمت رسول پر جان کا نذرانہ پیش کر نے والے غازی علم دین شہید کا یوم شہادت آج نہایت عقیدت اور احترام (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

کے ساتھ منایا جا رہا ہے غازی علم دین شہید نے سولہ اپریل 1929میں شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے مصنف راجپال کو جہنم رسید کیا تھا انگریز حکومت نے غازی علم دین شہید پر مقدمہ کر دیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑامسلمانوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے انگریزوں کے ساتھ مذکرات کے لئے اور جان بخشی کے لئے غازی علم دین شہید کو آمادہ کر نے کے لئے کہا جس کے جواب میں علامہ اقبال نے وہ تاریخی الفاظ کہے کہ اگر کسی شخص نے جنت کی طرف جا نے والا راستہ منتخب کر لیا ہو تو میں انہیں ایسا کر نے سے کیسے روک سکتا ہوں غازی علم دین شہید کو31اکتوبر 1929کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی جس سے غازی علم دین شہید شہادت کے پر فائز ہو گئے جناح پر یس کلب ہارون آباد،پنجاب پریس کلب ہارون آباد اور ڈسٹرکٹ یونین جرنلسٹ بہاولنگر کے عہدیداران وممبران نے غازی علم دین شہید کے لئے دعاخیر کی ہے