حکومت، اپوزیشن جماعتیں ملکی مفاد، ترقی کیلئے کوششیں کریں، خاور علی شاہ

      حکومت، اپوزیشن جماعتیں ملکی مفاد، ترقی کیلئے کوششیں کریں، خاور علی شاہ

  

کبیروالا(تحصیل رپورٹر)آئین،جمہوری حق کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیتا،حکومت اور اپوزیشن کو ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کیلئے آگے بڑھنا چاہیے،کشمیری عوام کی جدوجہد نازک حالات سے گزر رہی ہے،ایسے حالات میں پاکستان میں سیاسی کشیدگی بڑھانے کا فائدہ انڈیا اور دشمن عناصراٹھائیں گے،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ موضع مولا پور میں مہر اشفاق احمد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ،سابق ناظم یونین کونسل مولا پور مہر مجاہد (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

حسین اُترا کے کزن،مہر خضر حیات اُترا،مہر طارق حیات اُترا کے بھائی مہر لیاقت حیات اُترا نمبردار کی وفات پر تعزیت کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت اور پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے جس جنگی جنون کے ساتھ کوشاں ہیں،ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی،اگر موجودہ حکومت اپنی اقتصادی پالیسیوں کے ساتھ ملکی معیشت کو مستقل بنیادوں پر استوار کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔اس موقع پر جاوید خان پڑھیار،مہر عمران محمود اُترا،چوہدری محمد قاسم ارائیں،مہر بلال اعجاز اُترا،حفیظ سعیدی،حسن امام شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

خاور علی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -