بڑے شہروں کی جائیدادوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنیکی تیاریاں، پیرورک شروع
لودھراں (نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر ریونیو ملک محمد انور نے کہا ہے کہ لودھراں سمیت پنجاب بھر میں 115کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹرز دسمبر میں فنکشنل کر دیں گے۔ انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو ریکوری کو بھی اولین ترجیح دیں۔ انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ضلع میں زیر تعمیر اراضی ریکارڈ سنٹرز کی تعمیر، اراضی سنٹرز میں مواضعات کی کمپیوٹرائزیشن اور ریونیو ریکوری کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ، ڈپٹی کمشنر عمران (بقیہ نمبر1صفحہ12پر)
قریشی، ڈی پی اوملک جمیل ظفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عباس شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالطیف خاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ وقار قمر، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت انتظامی افسران، ایکسین بلڈنگز اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے انچارج بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر ریونیو محمد انور نے اسسٹنٹ کمشنرز اور اے ڈی ایل آوز کو ہدایت کی کہ مواضعات کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو تیز کیا جائے اورکھیوٹ، میوٹیشن اورو راثتی انتقالات کے کام جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پنجاب نے ورلڈ بنک کے ساتھ اربن کمپیوٹرائزیشن کے پراجیکٹ کے لئے بات چیت کی ہے جس سے لاہور سمیت بڑے شہروں کی جائیدادوں کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پنجاب میں زیر تعمیر اراضی سنٹرز کی تعمیر کے بعد فنکشنل ہونے کا افتتاحی سلسلہ لودھراں سے شروع کروں گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کمپیوٹرائزیشن میں پاکستان کا اچھا مستقبل ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ فنڈز کی کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔ صوبائی وزیر ریونیو محمد انور نے بتایاکہ ریونیو محکمہ تحصیل دار سے پٹواری تک جلد پروموشن کا سلسلہ شروع کرنے والاہے۔ انہوں نے کمپیوٹرائزیشن اور ریونیو ریکوری کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنردنیا پور سید وسیم حسن کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے توصیفی سرٹیفکیٹ دینے کی ہدایت کی۔
پیپر ورک