ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر تھری کی ڈیرہ نواب سے خانپور تک انسپکشن، خراب کارکردگی پر میٹ گینگ نمبر14معطل، چارج شیٹ تیارکرنیکا بھی حکم

  ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر تھری کی ڈیرہ نواب سے خانپور تک انسپکشن، خراب ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر تھری ریلوے ملتان ڈویژن چودھری ناصر حنیف نے ڈیرہ نواب سے خانپور تک (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

موٹر ٹرالی کے ذریعے انسپکشن کی خراب کارکردگی پر میٹ گینگ نمبر 14 معطل کردیا تفصیل کے مطابق ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر تھری چودھری ناصر حنیف نے ڈیرہ نواب سے خانپور تک موٹر ٹرالی کے ذریعے سیکشن کا معائنہ کیا۔ٹریک پر موجود گینگ مینوں کا کام بھی چیک کیا، ریلوے برجوں،کیبن اور ریلوے پھاٹک کو بھی چیک کیا،پھاٹک پر موجود اسٹاف سے سوالات و جوابات بھی کئے اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کو ہدایت کی کے مزید ٹریک کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور برجوں کو بھی مزید بہتر بنایا جائے جبکہ انجینئرنگ سے متعلقہ تمام تر معاملات کو مزید بہتر بنایا جائے،اس موقع پر ڈی ای این تھری ناصر حنیف نے خراب کارکردگی پر میٹ گینگ نمبر 14کو معطل کر کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کو میٹ کے خلاف چارج شیٹ تیار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -