حکومت نیب گردی کے ذریعے آصف علی زرداری کو انتقام کانشانہ بنارہی ہے، بلاول کے جلسے ریفرنڈم ثابت ہوں گے، پیپلزپارٹی رہنماؤں کا بیان

حکومت نیب گردی کے ذریعے آصف علی زرداری کو انتقام کانشانہ بنارہی ہے، بلاول کے ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)آصف علی زرداری بہت سخت علیل ہیں انکو صرف الزام کی بنیاد پر یہ حکومت نیب گردی کے ذریعے ذاتی انتقام (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

کا نشانہ بنا رہی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے قائد آصف علی زرداری، فریال تالپور اور خورشید شاہ کو فوری طبی بنیادوں پر رہا کیا جائے اگر ہمارے قائدین کو کچھ ہوا تو عمران آحمد نیازی اور نیب کے چیئرمین ذمہ دار ہوں گے موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت ملک میں بسنے والا ہر طبقہ معاشی بدحالی کا شکار ہو چکا ہے آج ملک میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں کاروباری طبقہ آئے روز ہڑتالوں پر چل نکلا ہے ڈاکٹرز کئی روز سے ہڑتال پر گامزن ہیں کسان بدحالی کا شکار ہیں مزدور کیلئے زندگی اجیرن بن چکی ہے سرکاری ملازمین کیلئے کم تنخواہوں کی وجہ سے ہر ماہ ادھار کا بوجھ اٹھانا پر رہا ہے لیکن ظالم و جابر حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے والے اپوزیشن قائدین کو اس حکومت نے نیب گردی کیذریعئے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران، سینئر نائب صدور میاں منظور قادری ایڈووکیٹ اور ساجد بلوچ، نائب صدر نعیم شہزاد بھٹی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی امین ساجد، ترجمان ملتان سٹی وحیدالحسن بھٹہ جانباز، ضلعی جنرل سیکرٹری پی وائی او ملک ندیم اختر، ملک افتخار، رمضان کمبوہ نے سٹی پیپلز سیکرٹریٹ سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ اب پانی سر سے اوپر آنے والا ہے اس لئے اس ظالم و جابر حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا اب سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد کو استعفی دینا پڑے گا اور بہت جلد قوم یہ خوشخبری سن کر سکھ کا سانس لے گی کیونکہ اب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف تحریک کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف کر لیا ہے جنوبی پنجاب میں انکے احتجاجی جلسوں میں عوام کا سمندر اس ظالم حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -