حلقے میں ہمیشہ بلاتفریق کام کرائے، احمدعلی اولکھ

    حلقے میں ہمیشہ بلاتفریق کام کرائے، احمدعلی اولکھ

  

کروڑلعل عیسن(نامہ نگار) اولکھ ہاوس میں سابق صوبائی وزیر زراعت پنجاب ملک احمد علی اولکھ ایم پی اے نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

کے لئے دن ایک کر کے خدمت کی ہے سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ کہ ضلع لیہ کی تاریخ میں پہلی بار بلاتفریق ضلع کے ہر یونین کونسل کو ایک ایک کروڑ روپے کی کثیر رقم دی اور ترقیاتی منصوبوں مختصر وقت میں پائے تکمیل تک پہنچائے انھوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں میں کچھ افراد رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی ان کو منہ کی کھانا پڑی اور ضلعی چئیرمین کے خلاف من گھڑت، اور جھوٹی درخواست دی تھی اس میں بھی انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا انھوں نے کہا کہ ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی ایک دوران تھا کہ پورے علاقے میں ایف اے پاس بچی نہیں تھی جو استانی لگایا جا سکتا مگر آج گھر گھر میں ایم فل بچیاں موجود ہیں یہ عوام کے اعتماد اور ہماری خدمت کا نیتجہ ہے میٹنگ میں شہریوں نے مختلف تجاویز اور مسائل کی نشاندہی کی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -