ریسکیو1122ضلع بھر کے اداروں کے ساتھ مل کر وسیع سطح پر فرضی مشق کی ریہرسل

  ریسکیو1122ضلع بھر کے اداروں کے ساتھ مل کر وسیع سطح پر فرضی مشق کی ریہرسل

  

صادق آباد(نامہ نگار)ریسکیو1122ضلع بھر کے اداروں کے ساتھ مل کر وسیع سطح پر فرضی مشق کی ریہرسل، مقامی فرٹیلائزر کمپنی کے ملحقہ علاقوں میں 31اکتوبر کو سرانجام دے گا،جس(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

میں امونیا گیس کے وسیع اخراج پر بڑے پیمانے پر ایمرجنسی انخلا کروایا جائے گا عوام تمام اداروں کی بھاری مشینری کی نقل وحرکت پرپریشان اور خوف و ہراس کا شکار نہ ہوں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر نے ریسکیو1122اسٹیشن صادق آباد میں تمام اداروں کے ضلعی افسران،دونوں مقامی فرٹیلائزر کمپنیوں کے اعلی عہدہ داران اور ریسکیوافسران کے ساتھ اہم اجلاس میں منصوبہ بندی کی تکمیل کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رواں کی 31تاریخ کومقامی فرٹیلائزر کمپنی کے نواحی علاقہ میں گیس کے اخراج پر آبادی کو بچانے،ہنگامی انخلاکرنے،ابتدائی طبی امداد دینے،امونیا گیس کے اثرات زائل کرنے کے لیے فائر وہیکلز سے ہوا میں پانی کا چھڑکا،مریضوں کو ریسکیو کرنے،انہیں پانی سے نہلانے،میڈیکل تیکنیک ٹریاج سسٹم سے مریضوں کی درجہ بندی کرنے،مریضوں کو ریسکیو کرنے،اجتماع کی جگہ پر متاثرہ لوگوں کو اکٹھا کرنے اور بے ہوش و شدید نوعیت کے افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنے کی فرضی مشقیں کی جائیں گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -