ضلع کونسل کی نگرانی میں آنے والی سڑکوں کے کناروں سے کروڑوں روپے کے درخت غائب

  ضلع کونسل کی نگرانی میں آنے والی سڑکوں کے کناروں سے کروڑوں روپے کے درخت ...

  

ساہوکا (نامہ نگار) ضلع وہاڑی میں ضلع کونسل کی نگرانی میں آنے والی سڑکوں کے کناروں سے اب تک کروڑوں روپے کے درخت خوربوردہونے کاانکشاف ہواہے۔ذرائع سے پتہ(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

چلاہے کہ آندھیوں یادیگروجوہات کی وجہ سے گرنے والے درختوں کوروڈانسپکٹر،بیلدارقریبی اپنے تعلق دار زمینداروں کے ڈیروں پررکھوادیتاہے جہاں سے بعدازاں فروخت کردئیے جاتے ہیں۔پتہ چلاہے کہ اب تک ان سڑکوں کے کناروں سے کروڑوں روپے کے درخت خوردبوردکئے جاچکے ہیں لیکن ان درختوں کاضلع کونسل میں کہیں بھی اندراج نہیں ہے۔ان درختوں کی کمائی سے بیلدار،روڈانسپکٹرسے لے کراوپرتک تمام افسران مالا مال ہوگئے ہیں۔عوامی حلقوں نے ڈی سی وہاڑی سے فوری آڈٹ کروانے کامطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -