جملہ تنظیمات اہلسنت وجماعت کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول ریلی

  جملہ تنظیمات اہلسنت وجماعت کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول ریلی

  

وہاڑی (بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر) جماعت اہلسنت و جملہ تنظیمات کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول ریلی نکالی کا انعقاد کیا گیا ریلی پیپلز کالونی کی مرکزی جامع مسجد انوار (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

رضا سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی غلہ منڈی اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت مرکزی پیر مراد علی شاہ قاضی محمد وہاج قادری کررہے تھے۔ریلی میں سبز پرچم اور کتبے اٹھائے سینکڑوں عاشقان رسول نے بھر پورشرکت کی ریلی کے شرکاء پر جگہ جگہ شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر پیر مرادعلی شاہ اور قاضی محمد وہاج قادری کا کہنا تھاکہ آمد رسولؐ کی خوشیاں مناکر ہمارے دلوں کو سکون ملتاہے۔ ربیع الاول کا مہینہ مسلمانوں کیلئے سب سے زیادہ خوشیوں کا مہینہ ہے اور ہم اس ماہ مقدس میں اپنے پیارے رسول حضرت محمدؐکی آمد کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منائیں گے ریلی میں پیر فضل رسول شاہ، مفتی محمد حیات قادری، پیر اسحاق قادری، حافظ مہر علی، قاری ربنواز اویسی،میاں ذیشان ایڈووکیٹ، شیخ عمران، ہمایوں گجر، علی بابا،قاری آصف جلالی سمیت عاشقان رسول کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -