پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ کی نورا کشتی بے نقاب ہوگئی، سمیع الحسن گیلانی

    پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ کی نورا کشتی بے نقاب ہوگئی، سمیع الحسن گیلانی

  

اوچ شریف(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی نورا کشتی نے عوام کو بیدار کر دیا ہے باتیں نہیں صرف کام ہوگا اپنے حلقے کو ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا اب دہلیز پر کام ہوگا ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے ہر ہر یونین کونسل میں وزٹ کررہے ہیں میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ہم نے ہمیشہ صاف اور شفاف سیاست کی مخالفین میرے ترقیاتی کاموں سے خوفزدہ ہیں انشاء اللہ بہت جلد میگا پراجیکٹس پر کام شروع ہونے والا احمد پور شرقیہ میں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

کام شروع ہو چکے ہیں اور چنی گوٹھ اور اوچ شریف کی عوام کی محرومیاں دور کردیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی صاحب نے دوستوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم باتیں نہیں عملی اقدامات کرتے ہیں اپنے حلقے کی عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے غریب عوام کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں مخالفین میرے ترقیاتی کاموں پر پہلے بھی پریشان ہیں انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی نورا کشتی نے عوام کو بیدار کیا ہے اندر سے دونوں ایک ہیں جو عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کی آواز اٹھائی ہے جو سب ایک ہوگئے ہیں انہوں نے کہا حلقے کی تعمیر وترقی کے کیلے شہر کیلئے میگا پراجیکٹس پر جلد کام شروع ہونے والا ہے احمد پور شرقیہ میں ٹف ٹائل شہر میں شروع ہے مختلف محلوں میں سوئی گیس کے پائپ لائن منصوبے پر کام جاری ہے انشاء اللہ بہت جلد ہر یونین کونسل میں 50لاکھ دینے کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا سابقہ ایوان کے اقتدار میں بیٹھے ہوئے سابقہ حکومتوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اس موقع پر سردار اکمل خان پرسنل سیکرٹری اور ملک عبداللہ وارن سردار جلیل خان سابق ناظم چناب رسول پور اور اجمل خان ملک الطاف چوہدری مجاہد چھٹہ ودیگر معززین موجود تھے۔

سمیع الحسن گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -