سموگ کاخدشہ، فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ،شاپر ٹائرجلانے پرپابندی

  سموگ کاخدشہ، فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ،شاپر ٹائرجلانے پرپابندی

  

خانیوال(بیورو نیوز) حکومت پنجاب نے ممکنہ سموگ کے پیش نظرفصلوں کی باقیات،کوڑا کرکٹ جلانے، شاپر، ربڑ، ٹائرز اور کچرا جلانے کی پابندی عائد کر رکھی ہے اور یہ پابندی 31 دسمبر 2019 تک برقرار رہے گی ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے محکمہ ماحولیات کو دھواں اور آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں اور گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس سلسلہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں اس بابت ٹیمیں تشکیل(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

دے دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی عمل میں لائیں گے۔

پابندی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -