مشیر صحت وزیراعلیٰ حنیف پتافی سے مخدوم شارون شاہ قریشی کی ملاقات
کروڑ لعل عیسن(نمائندہ پاکستان) مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی سے رہنما تحریک انصاف مخدوم شارون شاہ قریشی کی اہم ملاقات ہوئی مخدوم شارون شاہ قریشی نے ٹی ایچ کیو میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ٹی ایچ کیو میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی عدم تعیناتی سے آگاہ کیا دیگر سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا جس پر مشیر صحت (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)
پنجاب حنیف پتافی نے رہنما تحریک انصاف مخدوم شارون شاہ قریشی کی بات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ لیہ کے ہیلتھ آفیسر سے رابطہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کیے اور ہسپتال کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سٹاف کی کمی اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی عدم تعیناتی پر بات چیت کی جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے انہیں ہسپتال کی صورتحال سے آگاہ کیا مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی نے کہا کہ آرتھوپیڈک اور سٹاف کی کمی کو بھی جلد پورا کریں گے انہوں نے کہا کہ میں خود لیہ کروڑ ہسپتالوں کا جلد وزٹ کروں گا۔
ملاقات