میپکو ٹاسک فورسز کامختلف علاقوں میں آپریشن،121بجلی چوروں کا گھیراتنگ

  میپکو ٹاسک فورسز کامختلف علاقوں میں آپریشن،121بجلی چوروں کا گھیراتنگ

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 121بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ55ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر26لاکھ54ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔8بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے۔29اکتوبرکو ملتان میں 13گھریلواورکمرشل صارفین کو17963یونٹس چوری کرنے پر(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

371127 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ڈی جی خان میں 14 گھریلو صارفین کو19277یونٹس چوری کرنے پر261266روپے جرمانہ اور3مقدمات درج، وہاڑی میں 15گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو21600یونٹس چوری کرنے پر367411روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،بہاولپور میں 4گھریلواورکمرشل صارفین کو11293یونٹس چوری کرنے پر260049روپے جرمانہ، ساہیوال میں 16گھریلوصارفین کو19405 یونٹس چوری کرنے پر359197روپے جرمانہ اور3ایف آئی آرز درج، رحیم یار خان میں 17گھریلوصارفین کو12750یونٹس چوری کرنے پر191500روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 12 گھریلو صارفین کو14343یونٹس چوری کرنے پر200750روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 12گھریلوصارفین کو14260یونٹس چوری کرنے پر254552روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 18 گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو25053یونٹس چوری کرنے پر389100روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

گھیراتنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -